جاپانی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ آنکھوں کے جھپکنے سے آنکھیں نہ صرف تر رہتی ہیں بلکہ ایک لمحہ کے لئے آنکھ بند ہونے سے دماغ کو بھی اسی لمحہ میں آرام کا موقع ملتا ہے۔
جاپانی اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین نے مطالعاتی تحقیق کے حوالہ سے اخذ کیا ہے کہ جس لمحہ آنکھ جھپکتی ہے اسی لمحے دماغ میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے والے حصے میں خون کی فراہمی بھی اسی لمحے منعقطع ہو جاتی ہے۔
جاپان کے طبی ماہرین نے آنکھوں کے بار بار جھپکنے کے دوران دماغی حصوں کواسکین کرکے
مطالعاتی جائزہ لیا جس کے دوران پتہ چلا کہ آنکھ ایک لمحہ کے لئے بند ہوتے ہی دماغ کا زیادہ توجہ مرکوز کرنے والا حصہ بھی ایک ہی لمحہ کے لئے کام بند کردیتا ہے۔ اس طرح دماغ کو بھی آرام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
جاپان کے طبی ماہرین نے اس حوالہ سے دوستوں کے ساتھ گفتگو ‘ فلم کے کسی منظر کے دوران آنکھ کے جھپکنے اور فوری توجہ اصل کام سے ہٹنے کا حوالہ بھی دیا۔
طبی ماہرین نے اس تحقیق کے سلسلہ میں بیس نوجوانوں کے دماغی حصوں کو اسکین کیا اور دماغ میں آنکھوں اور دیکھنے سے متعلق دماغ کے کارٹیکس نامی حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔